حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : بین الاقوامی یوم خواتین کے ضمن میں اویسیس فرٹیلیٹی ، گنٹور نے 5 کلو میٹر واکاتھن کا اہتمام کیا ۔ صحت کے تعلق سے شعور بیدار کیا گیا ۔ خواتین کی فرٹیلیٹی اور مجموعی صحت کو بہتر بنانے میں باقاعدہ ورزش کی اہمیت کے تعلق سے شعور اجاگر کیا گیا ۔ گنٹور ڈپٹی مئیر شیخ شجیلا نے واکاتھن کو جھنڈی دکھائی ۔ ڈاکٹر وی رامیا ، کلینکل ہیڈ اور فرٹیلیٹی ماہر ، گنٹور بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ متعدد دو شیزائیں و خواتین اس موقع پر بہت ہی پر جوش دکھائی دیں ۔ ڈپٹی مئیر نے اس خصوصی دن پر تمام خواتین کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کیا ۔۔