ادے پور ۔ جھیلوں کا شہر ادے پور اڈانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریب کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ شادی سے پہلے کی تقریب کے لیے ادے پورکے تین 5 اسٹار ہوٹل بک کیے گئے ہیں جو کہ لیک پیلس، لیلا پیلس اور ادے ولاس ہیں۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریب بھی ادے پورکے ان ہوٹلوں میں منعقد ہوئی۔ جس میں ہندوستان اور بیرون ملک سے ہزاروں مہمانوں نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاپ اسٹار بیونس نے بھی اس تقریب میں مظاہرہ کیا۔گوتم اڈانی کے چھوٹے بیٹے جیت اڈانی کی منگنی ہیروں کے تاجر جمین شاہ کی بیٹی دیوا شاہ سے گزشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی۔ جیت اڈانی بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے بعد کچھ عرصے سے اڈانی گروپ میں وائس چیئرمین فائنانس کا کام دیکھ رہے ہیں۔ادے پور ڈیسٹینیشن ویڈنگ کے لیے مشہور ہے۔ ایشا امبانی کے علاوہ عامر خان کی بیٹی ایرا خان کی شادی، سنی دیول کے بھانجے کی شادی اور حال ہی میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی شان و شوکت کے ساتھ ہوئی۔ بین الاقوامی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کی شادی کے انعقاد کا بھی چرچا ہے۔ سندھو کی شادی یہاں 22 دسمبر کو ہونے والی ہے جس کی تیاریاں بھی زوروں پر ہیں۔ہندوستان اب اس شادی کے ساتھ امبانی کے گھر کی شادی کے ریکارڈ کا موازنہ کررہا ہے ۔