چیف پوسٹ ماسٹر جنرل پی وی ایس ریڈی نے افراد خاندان کے حوالے کیا
حیدرآباد ۔21۔ ستمبر (سیاست نیوز) چیف پوسٹ ماسٹر جنرل تلنگانہ سرکل ڈاکٹر پی وی ایس ریڈی نے نامور فلمی شخصیت آنجہانی ڈاکٹر اکنینی ناگیشور راؤ کے 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر یادگاری پوسٹل اسٹامپ جاری کیا۔ یہ یادگاری اسٹامپ آنجہانی ناگیشور راؤ کے فرزند اکنینی وینکٹ کو پیش کیا گیا جو انا پورنا اسٹوڈیو کے صدرنشین ہیں۔ خصوصی پوسٹل اسٹامپ کی اجرائی کے موقع پر ناگیشور راؤ کی دختر شریمتی این سشیلا ، شریمتی وائی سپریا، شریمتی وجئے چامنڈیشوری ، تروملا راما چاری اور دیگر افراد خاندان کے علاوہ انا پورنا اسٹوڈیو کے عہدیدار موجود تھے۔ یادگاری پوسٹل اسٹامپ کی قیمت 10 روپئے ہے۔ اس کے علاوہ معلوماتی بروچر 15 روپئے میں دستیاب ہیں۔ پوسٹل ڈپارٹمنٹ کے ہیڈ آفس پر کور ، پریزینٹیشن پیاک اور اسٹامپ البم فروخت کیلئے دستیاب ہیں ۔ انہیں آن لائین بھی حاصل کیا جاسکتا ہے جس کے لئے ویب سائیٹ epostoffice.gov.in سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ پوسٹ ماسٹر جنرل حیدرآباد ریجن تلنگانہ سرکل شریمتی سمیتا ایودھیا ، ڈائرکٹر پوسٹل سرویسز ہیڈ کوارٹر بی ارو مگم اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ 1