ایمانداری سے فرائض کی ادائیگی ملک کی طاقت کی ضمانت

   

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آئین کی بنیادی منشی کا احترام کرتے ہوئے ملک و ریاست کے ہر ایک شہری اپنے بنیادی حقوق کے ساتھ فرائض پر بھی ایمانداری سے عمل کریں تو ہندوستان کو عالمی طاقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ملک کے 73ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ریاستی باشندوں سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے بدھ کو کہا کہ 26جنوری 1950 کو ملک میں نافذ آئین کئی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے ۔ آئین نے ہر ایک شہری کو بنیادی حقوق کے ساتھ ان پر بنیادی فرائض بھی عائد کئے ہیں۔ حقوق و فرائض کا ادراک کرنے والے منفرد آئین نے دنیاکے سامنے اپنی الگ انفرادیت قائم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نصف آبادی کو ملک کے پہلے الیکشن سے ہی ووٹنگ کا حق ملا۔جبکہ جدید جمہوریت کا مالا جپنے والے برطانیہ میں یہ نظام کافی بعد میں لایا گیا۔