ایک شخص کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) پنجہ گٹہ علاقہ میں ایک شخص ٹفن سنٹر مالک کی مبینہ مار پیٹ کے سبب مشتبہ انداز میں فوت ہوگیا۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 65 سالہ چندرایا ٹفن سنٹر مالک کے حملہ میں فوت ہوگیا۔ متوفی شخص گداگر بتایا گیا ہے جو 15 مئی کو ٹفن سنٹر واقع روڈ نمبر ایک پہنچا اور ٹفن سنٹر میں کام کرنے والے ملازم سے اس کی بحث و تکرار ہوئی تھی۔ جس کے بعد ٹفن سنٹر مالک ان کے قریب پہنچا اور چندرایا کو اس نے مار پیٹ کا نشانہ بنایا ۔ چندریا زمین پر گر پڑا اور اس کے سر پر گہرے زخم آئے جس کو فوری ایمبولینس کے ذریعہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا۔ پنجہ گٹہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔