اے ٹی ایم سے سرقہ کی ناکام کوشش کرنے والا شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔ اے ٹی ایم سنٹر میں چوری کی ناکام کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ کل رات دیر گئے ناچارم چوراہے پر واقع کنارا بنک کے اے ٹی ایم میں سرقہ کی ناکام کوشش کی گئی۔ بینک منیجر نریندر کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور 35 سالہ بوکا راملو ساکن ہیما نگر اپل کو گرفتار کرلیا ۔ چوری کی خاطر اس نے اے ٹی ایم کا اسکرین اور دروازہ توڑ دیا تھا اور اے ٹی ایم کے کی پیاڈ کو بھی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ اے ٹی ایم سنٹر سے منسلک بیاٹری روم میں بھی توڑ پھوڑ مچائی ۔ اس نے اے ٹی ایم سنٹرس سے رقم چوری کرنے کی ہر ایک کوشش کی لیکن اس میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد اس سارق کو گرفتارکرلیا۔