حیدرآباد 26 فروری (یو این آئی) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراو کی زیرقیادت بی آرایس حکومت کے کاموں سے متاثر ، پڑوسی ریاست آندھراپردیش کی بیشتر جماعتوں کے لیڈران، بی آرایس میں شامل ہورہے ہیں۔اتوار کو اے پی نیلورضلع کے کئی لیڈروں اورتنظیموں کے ذمہ داروں نے اے پی بی آرایس سربراہ ٹی چندرشیکھرکی قیادت میں حیدرآباد میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔تلنگانہ کی حکمران جماعت میں شامل لیڈروں میں کرسچن ایسوسی ایشن کی صدر شرمیلاسمپت اور فورم فارسوشل جسٹس کی مینا کماری شامل ہیں ۔ چندرشیکھرنے اپنی قیامگاہ پر ان کو پارٹی میں شامل کیا۔