بدنام زمانہ سارقین گرفتار، مسروقہ مال ضبط

   

حیدرآباد ۔ حیات نگر پولیس نے مکانات میں سرقہ کرنے والے دو بدنام زمانہ عادی سارقین کو کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 18 لاکھ روپے مالیتی مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر زون سنپریت سنگھ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 22 سالہ داسری جمپیا ساکن تکارام گیٹ اور 22 سالہ انگاڑی راجو ساکن حیات نگر کو گرفتار کرلیا۔ یہ ٹولی کُل 18 وارداتوں میں شامل ہے۔ رچہ کنڈہ کمشنریٹ حدود میں 13 میدک میں کنہ گڈیم میں دودو اور کھمم میں ایک واردات شامل ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 300 گرام طلائی اور 3200 گرام چاندی کی اشیاء کو ضبط کرلیا۔ فروری کے مہینے میں اس ٹولی نے عنبرپیٹ علاقہ میں ایک واردات انجام دی تھی۔ کالونیوں میں موٹر سائیکل پر گھومتے ہوئے بند مکانات کی نشاندہی کے بعد یہ ٹولی واردات انجام دیتی ہے۔