بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 7 مارچ (سیاست نیوز) سی سی ایس مادھاپور پولیس نے ایک بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 60 لاکھ 50 ہزار روپئے مالیتی اشیاء بشمول 7 کاریں ایک ٹو وہیلر کو ضبط کرلیا۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ ٹی پرساد عرف ایم ششی کانت ساکن کملور گنٹور ڈسٹرکٹ کو گرفتار کرلیا۔ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس سی سی ایس مادھاپور نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔ اس بدنام ززانہ عادی سارق کی گرفتاری سے پولیس نے 10 مقدمات کو حل کرلیا۔ یہ عادی سارق سال 2003ء میں وجئے واڑہ پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا تھا جس کے بعد آندھراپردیش کے مختلف مقامات کے علاوہ سائبرآباد اور بنجارہ ہلز میں وارداتیں انجام دی تھیں اور جیل سے رہائی کے بعد اس کے رویہ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی اور اس نے وارداتیں انجام دینا شروع کردیا۔ پولیس سائبرآباد مادھاپور سی سی ایس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔