بدنام زمانہ عادی سارق گرفتار

   

حیدرآباد /28 نومبر ( سیاست نیوز ) چیتنیہ پوری پولیس نے ایک بدنام زمانہ عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ایک لاکھ 90 ہزار روپئے مالیتی 46.76 گرام طلائی زیورات کو ضبط کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ کے راما کرشنا عرف ڈیوڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جو سوریہ نگر باغ لنگم پلی علاقہ کا ساکن اور مشرقی گوداوری کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ سال 2006 میں ڈیوڈ کو گرفتار کرتے ہوئے سرور نگر پولیس نے 25 مقدمات کے معاملہ میں جیل منتقل کیا گیا تھا سال 2009 میں جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ اس نے سرقہ کی وارداتیں شروع کردی ۔ اور سال 2017 میں اس کے 50 مقدمات ہوگئے ۔ سال 2017 میں جیل منتقل کرنے کے بعد اس بدنام زمانہ عادی سارق کی سال 2019 ستمبر میں جیل سے رہائی ہوئی اور تازہ 5 مقدمات میں اس کو گرفتار کرلیا گیا ۔