برادر نسبتی کے ہاتھوں بہنوئی کا قتل

   

حیدرآباد۔/17 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ضلع وقارآباد کے دھرور پولیس اسٹیشن حدود میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں بیٹی کی شادی کیلئے جمع کی ہوئی رقم شراب نوشی کیلئے دینے کے اصرار پر ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 42سالہ شیخ ببن صاحب متوطن ناگارم جو پیشہ سے لیبر تھا اپنی بیٹی کی شادی کیلئے دیڑھ لاکھ روپئے قرض حاصل کیا تھا۔ شیخ ببن عادی شرابی بتایا جاتا ہے اور شراب پینے کیلئے وہ قرض کی رقم میں سے خرچ کرنا چاہتا تھا جس پر اس کی بیوی خواجہ بی نے اعتراض کیا اور اس مسئلہ پر دونوں کے درمیان 15 اکٹوبر کو جھگڑا ہوا۔ یہ مسئلہ مزید سنگین ہوجانے پر خواجہ بی نے اپنے بھائی احمد کو دھرور طلب کیا اور رقم کیلئے دوبارہ جھگڑا ہونے پر برادر نسبتی نے اپنے بہنوئی پر لاٹھی سے حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ پولیس دھرور نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا۔ ب