برادر نسبتی کے ہاتھوں بہنوائی کا قتل

   

حیدرآباد /22 جون ( ریاست نیوز ) میڑچل کے علاقہ میں برادر نسبتی کے ہاتھوں بہنوائی کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ ادا شدنی 50 ہزار روپئے رقم حوالے کرنے کے بہانے برادرنسبتی نے بہنوائی کو ساتھ لیجاکر اس کا قتل کردیا۔ میڑچل پولیس کے مطابق 55 سالہ بی جے راج جو عطاپور علاقہ کا ساکن تھا ۔ ایک خانگی ٹرانسپورٹ میں کام کرتا تھا ۔ کل رات وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد راجندر نگر علاقہ میں موجود تھا کہ اس کے برادرنسبتی شیوانند نے اس کو فون پر اطلاع دی کہ وہ اس کی رقم حوالے کردے گا اور کار میں چند افراد کے ساتھ راجندر نگر پہونچا اور بہنوائی کو کار میں لے گیا ۔ جس کی نعش میڑچل علاقہ میں دستیاب ہوئی جس کے گلے پر نشانات تھے ۔ پولیس نے شیوا نند پر قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع