برقی شاک سے ایک شخص فوت

   

حیدرآباد: کاچی گوڑہ کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق 32 سالہ پروین کمار جو خانگی ملازم تھا ۔ گول ناکہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص مکان کی دوسری منزل پر رہتا تھا، اس نے کچرے کے ڈبہ کو بلندی سے نیچے پھینکا لیکن یہ ڈبرہ برقی تاروں پر لٹک گیا اس ڈبہ کو نکالنے کیلئے پروین کمار نے لوہے کی سلاخ لی اور ڈبہ کو تاروں سے گرانے کی کوشش میں تھا کہ اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ کاچی گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔