برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ فلک نما میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 36 سالہ سرینواسلو جو پیشہ سے مزدور نارائن پیٹ کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ سال 2016 میں اس کی شادی ہوئی تھی اور وہ اپنے دو بچوں اور بیوی کے ہمراہ زندگی کے گذر بسر کیلئے نقل مقام کرتے ہوئے حیدرآباد آیا تھا اور فلک نما کے علاقہ فاروق نگر میں رہتا تھا ۔ یہ شخص جھونپڑی میں برقی کیلئے تار کو برقی تار سے جوڑنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید جھلس گیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔