برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد یکم / جنوری ( سیاست نیوز ) جشن سال نو کی تیاری کے دوران پیش آئے ایک حداثہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ کوکٹ پلی کے مطابق 38 سالہ جانی جو میاں پور علاقہ کے ساکن راملو کا بیٹا پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اس خاندان کا تعلق سوریہ پیٹ سے بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص بھاگیہ نگر کالونی میں سال نو کیلئے جشن کی تیاری میں مصروف تھا اور بیانر کو باندھ رہا تھا کہ برقی ہائی ٹنشن تاروں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔