برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) ابراہیم پٹنم کے علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ نوین جو پیشہ سے ایک بوائز ہاسٹل میں بحیثیت ٹویٹر خدمات انجام دیتا تھا ۔ گڈی ملکاپور علاقہ میں رہتا تھا اور یہ شخص اسی ہاسٹل میں رہتا تھا ۔ کل اس نے ہاسٹل میں موجود منرل واٹر پلانٹ پہونچکر پانی حاصل کرنے کی کوشش کی اور اس دوران اس نے برقی سوئچ کو آن کیا اور برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

کلثوم پورہ میں طالبہ کی خودکشی
حیدرآباد /18 مارچ ( سیاست نیوز ) کلثوم پورہ کے علاقہ میں ایک طالبہ کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق 21 سالہ لڑکی پی سنہا جو ضیا گوڑہ علاقہ کے ساکن شخص لوکیشور کی بیٹی طالبہ بتائی گئی ہے جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ کلثوم پورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔