برقی شاک سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/20 جولائی، ( سیاست نیوز) بالا پور کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 40 سالہ سید افضل جو واٹر سرویسنگ سنٹر میں ملازمت کرتا تھا ٹیچرس کالونی بالا پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کل شام یہ شخص سرویسنگ سنٹر میں صفائی کررہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیاتھا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس بالا پور مصروف تحقیقات ہے۔