برقی شاک سے ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد۔ صنعت نگر کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق36سالہ سید سمیر جو بلکم پیٹ علاقہ کے ساکن سید علی کا بیٹا تھا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے جس کا آبائی مقام کرناٹک بتایا گیا۔ پولیس کے مطابق جہاں سید سمیر کام کرتا تھا اسی مقام پر پاور گریڈ کا انسپکشن چل رہا تھا کہ اس دوران مشتبہ طور پر سید سمیر برقی شاک کی زد میں آگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔