برقی شاک سے خاتون کی موت

   

حیدرآباد۔/6 ستمبر، ( سیاست نیوز) بالا نگر کے علاقہ میں پیش آئے افسوسناک واقعہ میں ایک خاتون برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی جو اپنے مکان میں صفائی کے بعد فیان کے ذریعہ فرش کو سکھانے کی کوشش کررہی تھی۔ پولیس بالا نگر کے مطابق شیخ نشاط پروین جو مادھوی نگر علاقہ کے ساکن محمد اسلم کی بیوی تھی یہ خاتون اپنے مکان میں بارش کا پانی داخل ہونے پر صفائی انجام دے رہی تھی اور مکان کی صفائی کے بعد فرش کو سکھانے کیلئے اس نے فیان کے بٹن کو کھولا اور اس دوران برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع