برقی شاک سے زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد /17 مئی ( سیاست نیوز ) نارائن گوڑہ علاقہ میں ایک شخص برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس نارائن گوڑہ کے مطابق 36 سالہ سید وزیر جو بشیر باغ علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے ٹی اسٹال چلاتا تھا ۔ گذشتہ ماہ تیز ہواؤں اور بارش کے سبب وہ اپنی ٹی اسٹال کو درست کرنے کے دوران برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع