برقی شاک سے کسان ہلاک

   

اوٹکور ۔ مستقر اوٹکور منڈل کے موضع کلکور میں صبح برقی شاک لگنے پر ایک کسان ہلاک ہونے کا واقعہ پیش ایا ۔ پولیس کے ذریعہ اطلاع ملی کہ موضع کلور سے تعلق رکھنے والا 55 سالہ چندرا سوامی نائیک اپنے کھیت میں برقی کھمبے کے تار ہواؤں کی وجہ سے زمین پر گر پڑے تھے اور تاروں کی زد میں آکر حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ متوفی کی بیوی ریوتی اور دو لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں ۔ بیوی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش کا پنچنامہ کرکے پوسٹم مارٹم کیلئے محبوب نگر سرکاری دواخانے کو منتقل کیا گیا ۔

ناگی ریڈی پیٹ بس اسٹانڈ کو 12 لاکھ منظور
یلاریڈی۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر کے آر ٹی سی بس اسٹانڈ کی ترقی کیلئے 12 لاکھ روپئے منظور کئے گئے کہہ کر بانسواڑہ آر ٹی سی ڈی ایم مسٹر ساینا نے کیا ۔ انہوںنے ہریتا ہارم پروگرام کے تحت گوپال پیٹ بس اسٹانڈ احاطہ میں منڈل پریشد صدر مسٹر راج داس ایم پی ڈی او شریمتی شیاملا سرپنچ شریمتی ونجری سنیتا کے ساتھ مل کر پودوں کی شجرکاری کی ۔ انہوں نے اس موقع پر مزید بتایا کہ گوپال پیٹ بس اسٹانڈ کے علاوہ نظام ساگر پٹلم کے بس اسٹانڈ کی ترقی کیلئے 40 لاکھ روپئے کا فنڈ منظور کیا گیا ہے