برقی شاک کا شکار شخص کی موت

   

حیدرآباد : میاں پور کے علاقہ میں پیش آئے برقی شاک کے واقعہ میں ایک خاتون مشتبہ طور پر شاک کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق حسینہ بیگم جو نیو حفیظ پیٹ علاقہ کے ساکن تاج الدین کی بیوی تھیکل یہ خاتون گھر کی صفائی میں مصروف تھیںکہ حادثاتی طور پر خاتون برقی شاک کی زد میں آگئی ، مکان میں ایچ پی موٹر سے جڑا ہوا تار کھلا تھا ۔اس تار کی زد میں حسینہ بیگم آگئیں اور علاج کے دوران فوت ہوگئیں ۔