بلدی انتخابات ، نظرثانی شدہ ووٹر لسٹ کی 4جنوری کو اشاعت

   

حیدرآباد ۔ 30ڈسمبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ اسٹیٹ الیکشن کمشنر وی ناگی ریڈی نے آج کہا کہ بلدی انتخابات کیلئے ووٹرس کی نطرثانی شدہ قطعی فہرست 4جنوری کو شائع ہوگی ۔ حلقوں سے متعلق تفصیلات کا 6جنوری کو اعلان ہوگا ۔ پولنگ اسٹیشنس کو 13جنوری کو قطعیت دی جائے گی ۔ ناگی ریڈی نے کہا کہ 120بلدیات اور 10کارپوریشنوں کے انتخابات کو پُرامن بنانے کیلئے تمام ڈسٹرکٹ کلکٹرس کو ہدایت دی گئی ہے ۔