بلندی سے گرنے پر ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بہادرپورہ کے علاقہ میں ایک شخص بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ بہادرپورہ پولیس کے مطابق 22 سالہ محمد غلام حسین جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جہاں نما علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص بہادرپورہ کے علاقہ میں ایک زیر تعمیر عمارت پر کام کر رہا تھا کہ عمارت کی پہلی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ بہادرپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔