حیدرآباد۔/26 فروری، ( سیاست نیوز) بوڈ اپل میں وقف اراضیات پر قابض خاندانوں کی بی جے پی نے تائید کرتے ہوئے تیقن دیا کہ تلنگانہ میں پارٹی برسراقتدار آنے پر اس معاملہ کی یکسوئی کی جائے گی۔ ریاستی صدر بنڈی سنجے نے بوڈ اپل اور اطراف کی اراضیات کو وقف قرار دینے سے متعلق حکومت کے فیصلہ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس حکومت 7 ہزار سے زائد خاندانوں کو بے گھر کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ 2018 میں حکومت نے بوڈ اپل کی اراضی کو وقف تسلیم کیا تھا اور اراضی پر وقف بورڈ کی دعویداری اور مساعی کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کو وقف تسلیم کرنا بی جے پی کے لئے قابل قبول نہیں ہے۔ 7 ہزار سے زائد خاندانوں نے نہ صرف اراضی کا رجسٹریشن کرایا بلکہ مختلف ٹیکس بھی ادا کئے جارہے ہیں۔ بنڈی سنجے نے جواہر نگر ڈمپنگ یارڈ اور سرکاری اراضیات کو باقاعدہ بنانے سے متعلق جی او 59 پر عمل آوری کا تیقن دیا۔ر