بھدرا چلم میں 7.23 لاکھ روپئے ضبط

   

حیدرآباد 30 مارچ ( یو این آئی ) تلنگانہ کے بھدراچلم میں پولیس نے 7.23 لاکھ روپئے ضبط کرلئے ۔ پولیس نے بدھرا چلم کے کوناورم روڈ پر چیک پوسٹ پر تلاشی مہم چلائی ۔ اس تشلای کے دوران ایک گاڑی سے بھاری رقم ضبط کرلی گئی کیونکہ گاڑی سوار اس رقم کے مناسب دستاویزات پیش کرنے سے قاصر رہا ۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر بڑے پیمانے پر مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے جس میں بھاری رقومات کی ضبطی عمل میں آ رہی ہے ۔