بہن سے جھگڑے کے بعد بھائی کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بہن سے جھگڑے کے بعد ایک بھائی نے خودکشی کرلی۔ سکندرآباد کے علاقہ چلکل گوڑہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 24 سالہ رمیش نے اس کی بہن سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا۔ رمیش کی بہن نے 5 سال قبل اس نے اپنی پسند سے شادی کی تھی اور اس دن سے رمیش بہن سے سخت ناراض تھا اور ان دنوں ان کے درمیان بات بند تھی۔ کل رمیش کے چھوٹے بھائی کی شادی میں شرکتکیلئیاس کی بہن ان کے گھر آئی اور اس بات سے سخت ناراض رمیش اور اس کی بہن میں جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد اس شخص نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس چلکل گوڑہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔