بین ریاستی سارقین کی ٹولی گرفتار ، ایک کروڑ مالیتی مسروقہ مال برآمد

   

سرقہ کی فرضی کہانی آشکار ، سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /4 ستمبر (سیاست نیوز) : پنجہ گٹہ پولیس کی کرائم ٹیم نے سرقہ کی سنگین وارداتوں میں ملوث بین ریاستی سارقین کی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے کہا کہ اس ٹولی کا سرغنہ 32 سالہ گلاب مالی ہے جو اپنے ساتھی پروین کمار دونوں کا تعلق راجستھان کے ضلع پالی سے ہے نے رنوجا جویلرس کے مالک شراون کمار گہلوٹ کے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کمشنر نے کہا کہ مذکورہ دونوں ملزمین رنوجا جویلرس کے ملازمین ہیں ۔ شراون کمار گہلوٹ نے اپنے ملازم گلاب مالی اور اپنے بھانجے مکیش پریہار کے ذریعہ جو سونے چاندی کے کاروبار کا ذمہ دار ہے کے ذریعہ 2.122 گرام سونا شہر حیدرآباد بھیج کر انہیں اس کی مارکٹنگ علاقہ امیرپیٹ ، عابڈس ، چارمینار اور سکندرآباد میں کرنے کا مشورہ دیا ۔ خانگی ٹراویلس کی بس میں ممبئی سے سوار ہوکر گلاب مالی شہر پہنچا اور طلائی زیورات کا سرقہ کرنے کی نیت سے اپنے ایک دوست پروین کمار کو بھی اس میں شامل کرلیا ۔ گلاب مالی نے اپنے دوست پروین کمار جو بغیر ٹکٹ کے بس میں سوار ہوا تھا کو طلائی زیورات کا بیاگ حوالے کردیا اور خود نیند کی گولیاں کھاکر سوگیا ۔ گلاب مالی نے دعویٰ کیا کہ نامعلوم افراد نے اس کے طلائی زیورات کے بیاگ کا سرقہ کرلیا چونکہ وہ گہری نیند میں تھا ۔ پہلے یہ واقعہ رونما ہونے پر سیف آباد پولیس نے صفر ایف آئی آر جاری کیا اور بعد ازاں اس کیس کی تحقیقات کیلئے پنجہ گٹہ پولیس کے حوالے کیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سارقین کا پتہ لگاتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک کروڑ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ B