بین ریاستی گانجہ اسمگلرس گرفتار،60 لاکھ روپئے مالیتی گانجہ ضبط

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : اسپیشل آپریشن ٹیم بھونگیر نے تین بین ریاستی گانجہ اسمگلرس کو گرفتار کرلیا ۔ اور ان کے قبضہ سے تقریبا 60 لاکھ روپئے مالیتی گانجہ اور چرس کو ضبط کرلیا جو ایک آٹو ٹرالی میں منتقل کیا جارہا تھا ۔ جو اڑیشہ سے نوی ممبئی منتقل کیا جارہا تھا ۔ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ دیویندر سنگھ چوہان نے بتایا کہ 26 سالہ شیخ محمد ابنان 35 سالہ رکن الدین عبدالرزاق شیخ اور 30 سالہ احمد محمد اسحاق مرچنٹ ساکنان ممبئی کو گرفتار کرلیا جب کہ اڑیشہ کا ساکن جے آدتیہ جو گانجہ سپلائی کررہا تھا اور نوی ممبئی کے نصرو مفرور بتائے گئے ہیں ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 200 کیلو گانجہ 5 چرس بال ایک گاڑی 4 موبائل فون و دیگر اشیاء کو ضبط کرلیا جب کہ ایس او ٹی ملکاجگیری پولیس نے کیسرا پولیس کے ساتھ ایک اور کارروائی میں 26 سالہ بی جگناتھ ساکن بنڈلہ گوڑہ متوطن اڑیشہ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 13 لاکھ روپئے مالیتی 10 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا ۔۔ ع