بیوی اور بچوں سے جھگڑے کے بعد ایک شخص کی خودکشی

   


حیدرآباد ۔ بیوی اور بچوں سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ چاکلی سائیلو نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ سائیلو پیشہ سے چوکیدار اوروہ نشہ کا عادی تھا بیوی اور بچوں کو اس کی نشہ کی عادت پر سخت اعتراض تھا۔ اس بات پر ان کے درمیان جھگڑا ہوتا تھا ۔ نشہ کی حالت میں کل اس نے بیوی اور بچوں کے ساتھ زیادتی کی اور جھگڑا کرنے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس چندا نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔