بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے بعد خودکشی کرلیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 35 سالہ اعظم نے خودکشی کرلی ۔ اعظم حیات نگر علاقہ کا ساکن جو پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اعظم کی شادی 13 سال قبل ممتاز بیگم سے ہوئی تھی اور میاں بیوی میں مبینہ طور پر جھگڑے چل رہے تھے اور گذشتہ روز جھگڑے کے بعد اعظم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی ۔ حیات نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک
حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ الوال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ الوال پولیس کے مطابق 23 سالہ جگدیش کمار اور 24 سالہ سریش کمار جو دونوں ساتھی تھے ۔ الوال علاقہ کے ساکنان بنائے گئے ہیں ۔ کل رات دیر گئے یہ دونوں موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان کی موٹر سائیکل خانگی بس سے ٹکرا گئی اور دونوں موٹر سائیکل سوار برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔