بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/7 فبروری، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ وینکٹیا جو ایل بی نگر ناگول علاقہ کا ساکن تھا کل نشہ کی حالت میں گھر پہنچا اور بیوی سے جھگڑے کے بعد نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا۔ جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہا ں علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس ایل بی نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔