بیوی سے جھگڑا ، شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/22 ستمبر، ( سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک آٹو ڈرائیور نے خودکشی کرلی ۔ جگت گیری گٹہ علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں32 سالہ شیوا نے کل رات خودکشی کرلی۔ اس شخص کا اس کی بیوی سے جھگڑا ہوا تھا ۔ شیوا وینکٹیشورا نگر میں رہتا تھا۔ اس کی بیوی نیہا اس کی حرکتوں سے بیزار تھی اور یہ شخص کثرت سے شراب کے نشہ کا عادی تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔