بیوی سے جھگڑے پر شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔10 مئی (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی جو بیوی کے روزانہ کے جھگڑے اور ہراسانی سے تنگ آچکا تھا۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 12 سالہ راجو نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ راجو پیشہ سے سینٹرنگ مزدور تھا جو ایم اے نگر کالونی میاں پور میں رہتا تھا۔ یہ شخص مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور مالی پریشانیوں کے سبب راجو سخت دبائو میں تھا اس دوران اس کی بیوی کی ہراسانی اور جھگڑے جاری تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔