بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) بیوی سے جھگڑے کے بعد حالت نشہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ کیسرا پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 58 سالہ شخص کشٹیادیا نے خودسوزی کرلی۔ کیسرا یاد پلی علاقہ کا ساکن یہ شخص پیشہ سے مزدور بتایا گیا ہے جو شراب کے نشہ کا عادی تھا۔ 15 اکٹوبر کے دن حالت نشہ میں اس نے بیوی سے جھگڑا کیا اور جھگڑے کے بعد اس نے خودسوزی کرلی۔ جسے فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ شخص کل رات فوت ہوگیا۔ پولیس کیسرا نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔