بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 40 سالہ قدیر نے خود سوزی کرلی۔ پولیس کے مطابق قدیر یوسف گوڑہ علاقہ کے ساکن محمد قاسم کا بیٹا تھا پیشہ سے پینٹر بتایا گیا ہے۔