بیوی کا قاتل شوہر گرفتار

   

حیدرآباد /25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بیوی کا قتل کرنے والے شوہر کو اپل پولیس نے اندرون 24 گھنٹے گرفتار کرلیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 50 سالہ ایم سرینواس راؤ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا ۔ کل رات اس نے اس کی بیوی 46 سالہ ایم ناگا شیلہ کا قتل کردیا تھا اور فرار اختیار کرلی تھی ۔ دونوں کافی دنوں سے علحدہ رہتے تھے ۔ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا اور بیوی شوہر کو مکان میں آنے نہیں دیتی تھی ۔ اس بات سے وہ کافی پریشان تھا ۔ سشیلہ اس کی بیٹی اور اس کی بہن کی لڑکی کے ساتھ اکیلے مکان رمنتاپور میں رہتی تھی ۔ بیوی کے رویہ پر برہم شوہر نے اسے ہلاک کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا تھا اور اس نے کل رات بیوی کے مکان کا رخ کیا اور اس پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا اور فرار اختیار کرلی ۔ پولیس اپل نے اندرون 24 گھنٹے اسے گرفتار کرلیا ۔

مشرقی گوداوری کی
ایک کمپنی میں آتشزدگی
حیدرآباد 25دسمبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری کی ایک کمپنی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ضلع کے رامچندراپورم گاوں میں واقع اس تیل کی کمپنی میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں اچانک آگ لگ گئی۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے البتہ بڑے پیمانہ پر مالی نقصان کی اطلاع ملی ہے ۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ فائر آفیسر اور فائر بریگیڈ کے دوسرے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔