بیوی کے قاتل شوہر کو عمر قید کی سزاء

   

حیدرآباد۔/28 فبروری، ( سیاست نیوز) آملیٹ تیار نہ کرنے پر بیوی کا قتل کرنے والے شخص کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ پہاڑی شریف پولیس نے سال 2016 کے ایک مقدمہ میں آج چارج شیٹ داخل کی جہاں ایل بی نگر کی عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے اے نریش ڈرائیور کو سزا عمر قید سنائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2016 فبروری کے مہینے میں نریش نے اس کی بیوی سودیشماں کو مار کر جلادیا تھا۔ یہ خاتون علاج کے دوران 18فبروری 2016 کو فوت ہوگئی تھی۔ ان دونوں کی شادی 10سال قبل ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں ۔ اس نے 14 فبروری سال 2016 کے دن اس کی بیوی سے آملیٹ تیار کرنے کی خواہش کی تھی اس میں تاخیر اور انکار پر وہ برہم ہوگیا اور اس نے بیوی کو مار پیٹ کا نشانہ بناتے ہوئے زندہ جلادیا تھا۔