بیگم پیٹ میں خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/17 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) پولیس کانسٹبل امتحان کی تیاری کرنے والی ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ شہر کے علاقہ بیگم پیٹ میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جی انوشا دلسکھ نگر کے ایک ہاسٹل میں مقیم تھی۔ وہ چند دن قبل اپنے مکان واقع رسول پورہ اندرا نگر جو بیگم پیٹ پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ہے واپس لوٹی تھی اور اچانک اس نے آج صبح اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس بیگم پیٹ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا۔ب