ضمانت کی درخواست مسترد، گرفتاری کے خلاف بی جے پی کارکنوں احتجاج
حیدرآباد۔3۔ جنوری (سیاست نیوز) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی درخواست ضمانت کو نامنظور کرتے ہوئے کریم نگر کی عدالت میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں دے دیا ہے ۔ بنڈی سنجے کو کریم نگر جیل منتقل کردیا گیا۔ کل رات کریم نگر میں بنڈی سنجے کو دکھشا سے روکتے ہوئے پولیس نے حراست میں لے لیا تھا۔ انہیں گرفتاری کے بعد مانا کوڈور منڈل منتقل کردیا گیا تھا ۔ آج صبح انہیں کریم نگر پولیس ٹریننگ سنٹر منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ۔ کریم نگر کے ٹو ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں بنڈی سنجے کے خلاف سرکاری عہدیداروں کو ڈیوٹی سے روکنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ سنجے کے علاوہ دیگر 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر بنڈی سنجے کے وکیل نے سیکشن 353 کے استعمال پر اعتراض کیا ۔ پولیس نے سنجے کے خلاف سابق میں درج کئے گئے 10 کیسوں کی ریمانڈ رپورٹ پیش کی۔ فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کردی اور 14 دن کے لئے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔ بی جے پی صدر کے خلاف دو علحدہ ایف آئی آر درج کئے گئے ۔ سنجے کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ جیل میں دی جانے والی غذات کو جیلر کی جانب سے چکھنے کے بعد دیا جائے۔ عدالت نے اس درخواست کو قبول کرلیا۔ اسی دوران بی جے پی کارکنوں نے پولیس ٹریننگ سنٹر کے روبرو احتجاج منظم کیا۔ ر