تائیوان میں زلزلے کے جھٹکے

   

بیجنگ،26جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی تائیوان کے ییلن کاؤنٹی میں جمعہ کو زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔چین زلزلے کے نیٹ ورک سینٹر کے مطابق زلزلے کی شدت ریختر پیما پر 4.0درج کی گئی۔زلزلے کا مرکز 24.77ڈگری شمالی عرض البلد اور 121.8شمالی طول البلد اور زمین کی سطح سے 60 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔زلزلے سے کسی قسم کے جان مال کے نقصان کی رپورٹ نہیں ہے ۔