ترقیاتی کاموں کا افتتاح

   

آنکھوں کی روشنی پروگرام کا جائزہ
جائیداد ٹیکس ادا کرنے کی اپیل

منچریال ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیر خزانہ مسٹر ٹی ہریش راؤ نے آج ضلع منچریال کے حلقہ اسمبلی چنور پہنچے جہاں پر اُنھوں نے ریاستی وزیر جنگلات مسٹر اندرا کرن ریڈی ، گورنمنٹ وہپ و رکن اسمبلی چنور مسٹر بالکاسمن کے ساتھ ملکر کروڑہا روپیوں کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح انجام دیا ۔ انھوں نے چنور کے قریب بھیمارم میں پام آئیل نرسری کا مشاہدہ کیا ۔ حلقہ چنور کے جوڈو واگولہ جنکشن کے پاس 2 کروڑ روپئے لاگت سے 450 ایکر میں قائم کئے گئے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر ایکوپارک کا افتتاح انجام دیا ۔ قبل ازیں مسٹر ہریش راؤ کے حلقہ اسمبلی چنور میں مسٹر بالکا سمن نے پُرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر مسٹر ہریش راؤ نے کہاکہ ریاستی حکومت مسٹر کے سی آر کی قیادت میں ریاست تلنگانہ کی مجموعی ترقی کی پابند عہد ہے ۔
OoO ضلع کلکٹر منچریال مسٹر بی سنتوش نے ’’آنکھوں کی روشنی ‘‘ پروگرام کی عمل آوری کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انھوں نے پروگرام کے مرکز پر آنکھوں کی تشخیص کے عمل کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و دیگر اسٹاف سے معائنہ سے متعلق معلومات حاصل کیں اور کہا کہ مذکورہ پروگرام کو صدفیصد کامیاب بنانے کیلئے انھوں نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کی ہے ۔ انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس حکومت کے مفت آنکھوں کا معائنہ اور علاج پروگرام سے صدفیصد استفادہ کریں ۔ اس موقع پر ضلع ڈی ایم اینڈ ایچ او مسٹر سبا رائیڈو و دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے ۔
OlO کمشنر منچریال نے ایک پریس نوٹ میں منچریال میونسپالٹی میں مالکین جائیداد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اپنے جائیداد ٹیکس 31 مارچ یا اُس سے قبل متعلقہ بل کلکٹرز یا دفتر میونسپالٹی میں ادا کردیں۔ انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ ایسے مالکین جائیداد جو بھاری بقیہ جات ادا نہیں کئے ہیں اُن کے نل کنکشن کو فوری اثر کے ساتھ منقطع کردیں۔ انھوں نے شہریان منچریال سے گذارش کی ہے کہ وہ جرمانہ یا مزید کسی قانونی کارروائی سے گریز کیلئے مقررہ وقت سے قبل تمام بقیہ جات ادا کردیں۔