تلنگانہ اسمبلی چناؤ کیلئے بی جے پی کی سرگرمیاں

   

حیدرآباد 26 فروری (سیاست نیوز) اب جبکہ تلنگانہ اسمبلی کے انتخابات کے لئے چند ماہ باقی رہ گئے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار پر آنے کے لئے اپنی سرگرمیاں تیز کرچکی ہے۔ بی جے پی عوام سے رابطے کی مہم شروع کرچکی ہے۔ پارٹی قائدین اور کارکنوں میں تال میل کے لئے ہر اسمبلی حلقہ کے لئے ایک پارٹی صدر مقرر کیا جائے گا۔ بی جے پی بوتھ کی سطح پر مہم چلاتے ہوئے کارکنوں کو سرگرم عمل کرے گی۔