تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید بارش کی پیش قیاسی

   

کھمم ضلع میں مکان کی چھت گر نے سے شوہر اور بیوی ہلاک

حیدرآباد۔6دسمبر( سیاست نیوز) طوفان میچانگ کمزور ہو کر ہوا کے دباو میں تبدیل ہو گیا ہے ۔ تلنگانہ کے شمال مشرق میں کھمم سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر یہ مرکوز ہے ۔ اس کے شمال کی طرف مزید پیش قدمی اور کم دباؤ کے طور پر کمزور ہونے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ ساحلی آندھرا، رائلسیما اور تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان شدید بارش ہوگی۔ کھمم ضلع میں شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی۔ اس واقعہ میں شوہر اور بیوی ہلاک ہوگئے ۔ اسی دوران طوفان کے اثر سے ، اے پی کے کئی حصوں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے ۔ کئی مقامات پر ٹریفک جام کی اطلاعات ہیں ۔ سیلابی پانی کھیتوں میں داخل ہوگیا ہے جس سے کسان پریشان ہیں۔ این ٹی آر ضلع کے تروور میں آبی ذخائر کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔حیدرآباد میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش کے علاوہ سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔