تلنگانہ میں بارش کاامکان

   

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 72گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ا پنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ پانچ دنوں کے دوران شمالی ساحلی آندھرا،یانم،رائل سیما میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ تلنگانہ میں 7اور8مئی کوبارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے منچریال،نظام آباد،میدک کے بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔اسی عرصہ کے دوران ریاست کے کئی مقامات پر بارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت41ڈگری سلسیس تلنگانہ کے نلگنڈہ اور 38.8ڈگری سلسیس کرنول میں درج کیاگیا۔حیدرآباد میں گذشتہ روزدرجہ حرارت36.7ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔