تلنگانہ میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد 3 جولائی ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آئندہ تین دنوں تک ریاست کے مختلف مقامات اور شہر میں بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں شہر کے بھی کئی علاقوں میں ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے زرد الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں اضلاع میں کچھ مقامات پر شدید بارش کا بھی امکان ہے ۔