تلنگانہ میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 48گھنٹوں میں تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد ، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، مُلگ،کھمم، نلگنڈہ،محبوب آباد،ورنگل اربن، ورنگل رورل، جنگاوں، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگاریڈی، حیدرآباد، میڑچل ملکاجگری ، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک اور کاماریڈی میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ایک بلیٹن میں کہا گیا کہ 31 مئی،یکم جون اور2جون کو تلنگانہ کے تمام اضلاع میں ایسی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے ۔30اور 31مئی کو شمالی ساحلی اے پی، یانم میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں میں تلنگانہ کے ساتھ اے پی کے بعض علاقوں میں بارش ہوئی۔اعظم ترین درجہ حرارت 36.5 ڈگری حیدرآباد میں درج کیاگیا۔