تلنگانہ میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد : تلنگانہ میں آئندہ چاردنوں کے دوران بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔اپنے بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا کہ امکان ہے کہ 6اور7جولائی کو جنوبی ساحلی اے پی،رائل سیما اور شمالی ساحلی اے پی میں بارش ہوگی ۔ تلنگانہ کے کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ ، وقارآباد،سنگاریڈی، میدک،کاما ریڈی و ناگرکرنول میں بارش کا امکان ہے ۔