تلنگانہ میں بی جے پی ہی ٹی آر ایس کی متبادل کشن ریڈی کا خطاب

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے کانگریس لیڈر کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے اس بیان کو کہ تلنگانہ میں ٹی آر ایس سے مقابلہ کرنے کے لیے بی جے پی واحد متبادل ہے ۔ کشن ریڈی نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ تلنگانہ میں بی جے پی ہی ٹی آر ایس کا واحد متبادل ہے ۔ کشن ریڈی صنعت نگر اسمبلی حلقہ میں پدیاترا کے دوران عوام سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رکنیت سازی مہم کے دوران دس لاکھ نوجوانوں کو پارٹی کارکن بنایا جائے گا ۔۔