تلنگانہ میں درجہ حرارت میں اضافہ

   

حیدرآباد:9 اگست (یو این آئی) تلنگانہ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے اسی دوران پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں 20 اگست تک موسم خشک رہے گا۔
عام طور پر اگست کے مہینے میں بارش میں اضافہ ہوتا ہے تاہم موسم کی عجیب کیفیت ہوگئی ہے ۔موجودہ طورپر ریاست میں مانسون کمزورپڑگیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں بارش کے باوجود گرمی کی شدت بتدریج بڑھتی جارہی ہے ۔دوسری جانب آئندہ 3دنوں میں بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔